少数族裔人士支援服务

نسلی اقلیتوں کے لئے سپورٹ سروسز

نوٹس

ایک الیکٹر کے طور پر رجسٹر ہوں

آپ الیکٹر کے طور پر رجسٹر ہونے کے اہل ہیں اگر آپ:

  • 18سال یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں؛
  • ہانگ کانگ کے مستقل رہائشی ہیں؛ اور
  • عام طور پر ہانگ کانگ میں رہتے ہیں۔

درﺧﻮاﺳﺖ ﮐﯽ آﺧﺮی ﺗﺎرﯾﺦ ﻧﺌﯽ

رجسڻریشن: 2 جون 2026

تفصیلات کی تبدیلی کی رپورٹ: 2 جون 2026

( پتے کے ثبوت کی ضرورت اس وقت ہوتی ہے جب افراد نئی رجسٹریشن کے لیے اپنی درخواستیں جمع کراتے ہیں یا اندراج شدہ پتے میں تبدیلی کے لیے درخواستیں جمع کرتے ہیں سوائے ان لوگوں کے جو ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ کے تحت پبلک رینٹل ہاؤسنگ کے مجاز رہائشی ہیں یا ہانگ کانگ ہاؤسنگ سوسائٹی کے تحت رعایت والے مکانات کی کرایہ داری میں رجسٹرڈ رہائشی ہیں اور یہ کہ کرایہ داری کے ریکارڈ میں موجود پتے ان کے فراہم کردہ رہائشی پتوں سے ملتے ہیں۔)

ایڈریس پروف کی ضرورت دیکھیں : www.reo.gov.hk/en/voter/ap.htm

درخواست فارم دستیاب ہیں:

نسلی اقلیتوں کے لیے امدادی خدمات کے مراکز

  • ہوپ سینٹر (وان چائی)
  • چیئر سینٹر (کون تھونگ)
  • ہوم سینٹر (یاؤ چم مونگ)
  • ہوم سب سینٹر (شم شوئی پو)
  • ڈریم سینٹر (کولون یٹس)
  • لنک سینٹر (کوائی چِھ نگ)
  • ون سینٹر (تھن من)
  • YLTH سینٹر (یون النگ)
  • ٹچ سب سینٹر (تنگ چھُنگ)
  • آئیڈیا سینٹر (شا ٹن)

حکومتی اور دیگر دفاتر

  • رجسٹریشن اور انتخابی دفتر (REO)
  • پبلک ہاؤسنگ اسٹیٹس کے ضلعی دفاتر اور انتظامی دفاتر
  • درخواست فارم ووٹر رجسٹریشن کی ویب سائٹ سے بھی ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔(vr.gov.hk)

فارم جمع کروانا

مکمل اور دستخط شدہ درخواست فارمREO کو بھیجا جا سکتا ہے:

  1. بذریعہ ڈاک(پتہ:

    29/F, Standard Chartered Tower, Millennium City 1, 388 Kwun Tong Road, Kwun Tong, Kowloon) ;

  2. بذریعہ فیکس (فیکس نمبر 2891 1180)؛
  3. بذریعہ ای میل (ای میل پتہ: form@reo.gov.hk)؛ یا
  4. رجسٹریشن اینڈ الیکٹورل آفس کے آن الئن اپ لوڈ پلیٹ فارم( form.gov.hk-www.reo ) پر اسکین شدہ کاپی اور ایڈریس پروف اپ لوڈ کر کے

اہل افراد 'iAM Smart+' کا استعمال کرتے ہوئے جغرافیائی حلقے کے انتخاب کنندگان کے طور پر نئی رجسٹریشن کے لیے 'iAM Smart' موبائل ایپ (www.reo.gov.hk/video/voter/GCVRguide-EN.mp4) یا آن لائن پلیٹ فارم (https://eform.cefs.gov.hk/form/vre001/en/) پر درخواستیں بھی جمع کر وا سکتے ہیں۔

الیکٹر ز کو صحیح اور درست معلومات فراہم کرنی چاہئیں۔ انتخابی امور کمیشن کے ضوابط کے تحت کسی ًشخص کے لیے ووٹر کے اندراج کے لیے جان بوجھ کر یا الپرواہی سے غلط یا گمراہ کن معلومات (مثال غلط رہائشی پتہ) رجسٹریشن و انتخابی دفتر کو دینا جرم ہے، اور اگر وہ شخص بعد ازاں انتخابات میں ( ووٹ دیتا ہے، تو وہ الیکشنز (کرپٹ اور غیر قانونی طرز عمل) آرڈیننسCap. 554 ) کی بھی خالف ورزی کرے گا

پوچھ گچھ

اگر آپ چائینیز اور انگریزی دونوں نہیں بولتے اور ووٹر رجسٹریشن سے متعلق معامالت پرREO سے پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں، تو آپCHEER سے مدد حاصل کر سکتے ہیں جو فون پر مفت ترجمانی کی خدمت فراہم کرتا ہے۔ آپ REO کے دفتری اوقات میں پیر سے جمعہ تک (سوائے عام تعطیالت کے ) صبح8:45 سے شام6 بجے تکREO کی انکوائری ہاٹ الئن(1001 2891 ) کو ڈائل کرکےCHEER کےترجمان کوREO کے افسر کے ساتھ کانفرنس کال کرنے کی درخواست کر سکتے ہیں۔ کانفرنس کال ہونے کے بعد، آپCHEER کے ترجمان کے ذریعےREO کے افسر سے براہ راست بات کر سکتے ہیں۔

CHEERکے ہاٹ الئن نمبر درج ذیل ہیں:

زبان ہاٹ الئن نمبر
بھاسا انڈونیشیا 6811 3755
نیپالی 6822 3755
اردو 6833 3755
پنجابی 6844 3755
تگالگ 6855 3755
تھائی 6866 3755
ہندی 6877 3755
ویتنامی 6888 3755